fbpx
خبریں

سی اے اے انتظامیہ اور ملازمین کی یونینیں آمنے سامنے آگئیں

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) انتظامیہ اور ملازمین کی یونینیں احتجاج کے معاملے پر آمنے سامنے آگئیں۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ’کاپ‘نامی یونین غیر رجسرڈ ہے، لہٰذا اس کا کل ہونے والا احتجاج غیر قانونی ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی (سی او اے پی)’کاپ‘ نامی یونین ملازمین کی حقیقی نمائندہ نہیں ہے، ڈی جی سول ایویشن سے گزشتہ روز رجسٹرڈ یونین ’اکائی‘ کے وفد کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوچکی ہے۔

اکائی یونین کے چئیرمین ایاز بٹ کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو وصول کرلیا گیا ہے، ان سفارشات کو آئندہ سی اے اے کے بورڈ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر انتظامیہ اور ’اکائی‘ یونین کے درمیان ہم آہنگی کے ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، نام نہاد احتجاج کے پیچھے ان شرپسند عناصر کے ذاتی مفادات پنہاں ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے ادارے کے خلاف مصدقہ جرائم میں ملوث ہیں، سی اے اے ملازمین غیر ضروری احتجاج میں شامل ہوکر اپنا اور ادارے کا وقت ضائع نہ کریں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button