fbpx
خبریں

’جوان‘ کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ، ایک دن میں کروڑوں کے ٹکٹس فروخت!

’پٹھان‘ کی ریکارڈ ساز کامیابی کے بعد ایک بار پھر سے شاہ رخ خان ’جوان‘ کے ذریعے سینما اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں، 24 گھنٹے میں فلم کے تقریباً 3 لاکھ ٹکٹس بک گئے۔

کنگ خان کی مذکورہ فلم کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے، ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی ایڈوانس بکنگ نے سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا بھی حالیہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور محض 24 گھنٹے میں ہی فلم کے تین لاکھ کے قریب ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

فلم کے ٹکٹ شائقین کے لیے کسی ’ہاٹ کیک‘ کی صورت اختیار کرگئے ہیں، صرف ایک دن میں فلم کی جو ٹکٹیں بکی ہیں ان کی قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ صرف دو گھنٹے میں ہی فلم ’جوان‘ کے 40 ہزار سے زائد ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ لے لیے گئے، ٹکٹس کی قیمت دو ہزار چار سو بھارتی روپے رکھی گئی ہے۔

فلم ریلیز ہونے میں ابھی مزید 5 دن باقی ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس دوران ’جوان‘ ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کے حوالے سے کوئی بڑا ریکارڈ بنا سکتی ہے کیوں کہ عوام اس فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد بہت پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اسی ماہ 7 سمتبر کو ریلیز ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ ساؤتھ کے دو بڑے اداکار نینتھارا اور وجے سیتھو پتی بھی مرکزی کرداروں میں موجود ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button