fbpx
خبریں

بنوں میں ’خودکش‘ حملہ، نو سکیورٹی اہلکاروں کی موت: پولیس

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں نو سکیورٹی اہلکار جان سے گئے جبکہ 20 کے قریب زخمی ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بنوں کے علاقے جانی خیل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سید رحمان نے اموات اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مالی خیل چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کھڑی تھی، جس کے ساتھ ایک مبینہ خود کش بمبار نے اپنی موٹر سائیکل ٹکرا دی۔

ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بنوں کا جانی خیل علاقہ گذشتہ کئی برسوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں 2021 کے اواخر میں چار لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں ملنے پر تقریباً ایک ماہ تک دھرنا دینے کے بعد اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم اس وقت کی حکومت نے دھرنا منتظمین کے ساتھ علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ایک معاہدہ کیا تھا۔

معاہدے میں لکھا گیا تھا کہ حکومت جانی خیل کو تمام اسلحے سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں مسلح گروپوں کا خاتمہ کرے گی۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جسے مزید معلومات ملنے پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔




Source link

Facebook Comments

Back to top button