جنوبی افریقا میں رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 73 افراد ہلاک

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آف لگنے کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوہانسبرگ سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا شہر ہے جہاں جعمرات کی دوپہر پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگی۔
افسوسناک حادثے میں 40 سے زائد رہائشی زخمی ہوئے جنہیں فوری مختلف اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایمرجنسی مینیجمنٹ سروس حکام کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ اور دیگر افراد کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔ حکام نے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
مینیجمنٹ سروس کے ایک رکن نے بتایا کہ مجھے نوکری کرتے ہوئے 20 سال ہوگئے لیکن زندگی میں کبھی اتنی خوفناک آگ نہیں دیکھی۔
رپورٹس کے مطابق بلنڈنگ کے فلیٹس میں کم از کم 200 افراد مقیم ہیں، اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا ہے۔
You must log in to post a comment.