خبریں
ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے کا انعام

لاہور: چیئرمین واپڈا نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا ہاؤس لاہور میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی چیئرمین واپڈا نے ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔
چیئرمین واپڈا نے واپڈا ایتھلیٹ محمد یاسر کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر 5 لاکھ روپے انعام دیا۔
چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، واپڈا اسپورٹس بورڈ ارشد ندیم کو مقابلوں کے لئے بھر پور تربیتی سہولیات دے گا۔
You must log in to post a comment.