’عوام کو آئی ایم ایف کے ڈر سے ریلیف نہ دینا بدترین غلامی ہے‘

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کوتکلیف میں بھی آئی ایم ایف کے ڈر سے ریلیف نہ دینا بدترین غلامی ہے۔
اپنے ٹوئٹربیان میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل نامنظور، آئی ایم ایف کی غلامی نامنظور۔۔ نگران وفاقی حکومت نے تسلیم کر لیا کہ بجلی بلوں میں ریلیف نہیں دیں گے۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ بجلی کے بل ستمبر کے مہینے میں مزید بڑھ جائیں گے عوام کوتکلیف میں بھی آئی ایم ایف کے ڈر سے ریلیف نہ دینا بدترین غلامی ہے ثابت ہو گیا کہ ملکی خودمختاری آئی ایم ایف کے پاس ہے۔
بجلی کے بھاری بھرکم بل نامنظور، بین الاقوامی استعماری طاقتوں/آئی ایم ایف کی غلامی نامنظور۔
وفاقی نگران حکومت @GovtofPakistan نے تسلیم کر لیا کہ وہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں دیں گے بلکہ بجلی کے بل ستمبر کے مہینے میں مزید بڑھ جائیں گے۔ اپنی عوام کو شدید تکلیف میں بھی آئی… pic.twitter.com/CeXpSRnWPH— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) August 30, 2023
انہوں نے کہ اکہ حکمران یہاں کٹھ پتلیاں ہیں اور عملاً اس ملک کی معیشت آئی ایم ایف چلا رہا ہے عوام بین الاقومی طاقتوں کی بدترین غلامی کا احساس کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بھاری بھرم کم بلوں کے خلاف جدوجہد کو غلامی کے خاتمے کا نقطہ آغاز بنائیں، آزادی، خودمختاری کاسودا، عالمی استعماری اداروں کی غلامی میں دینےکی ذمہ دار سابقہ تمام حکومتیں ہیں۔
You must log in to post a comment.