fbpx
خبریں

اب ’ایکس‘کے ذریعے ملازمت تلاش کی جاسکے گی

ٹیسلا کے کھرب پتی مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ جلد ہی ایکس، جاب سرچ فیچر ‘کول’ شروع کرے گا، اس پلیٹ فارم سے صارفین براہ راست اپنے لیے ملازمت تلاش کرسکیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے لنکڈ ان کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ا س بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایکس اس کا مضبوط حریف ثابت ہو۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی ’ایکس‘(سابقہ ٹوئٹر) نے تصدیق شدہ کمپنیوں کے لیے ایکس پر ملازمت کی خدمات حاصل کرنے کا بیٹا ورژن کھول دیا ہے۔

اس کے ذریعے کمپنیاں اس پلیٹ فارم پر جاکر اپنی ملازمتوں کے بارے میں لوگوں کو معلومات دے سکتی ہیں جس سے صارفین کو ملازمت تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ تنظیمیں (جو تصدیق شدہ اسٹیٹس کے لیے ماہانہ 1ہزار ڈالر ادا کرتی ہیں) اب نئی خصوصیت کے ساتھ ایکس پروفائل پر ملازمت کی فہرستیں نمایاں کرسکتی ہیں۔

ایکس نے ایک پوسٹ میں کہا کہ’ایکس ہائرنگ بیٹا‘ تک ابتدائی رسائی کو غیر مقفل کریں، خاص طور پر تصدیق شدہ تنظیموں کے لیے، ایلون مسک کے زیر انتظام کمپنی نے کہا کہ اپنے اہم ترین کرداروں کو دکھائیں اور باضابطہ طور پر لاکھوں متعلقہ امیدواروں تک پہنچیں، بیٹا ورژن کے لیے آج ہی درخواست دیں۔ فی الحال ابھی تو یہ ورژن لنکڈان پر اثر انداز نہیں ہوگا لیکن یہ یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ ایکس کو “ایوری تھنگ ایپ” بنانے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔

ایکس نے کہا کہ ایکس ہائرنگ تک جلد رسائی کے لیے سائن اپ کریں، جو فی الحال تصدیق شدہ تنظیموں کے لیے دستیاب ہے۔ اگر اہل ہیں تو ہم آپ کے اکاؤنٹ پر سہولیات کو فعال کر دیں گے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں رپورٹس منظر عام پر آئیں کہ ایکس جلد ہی جاب سرچ فیچر شروع کرے گا، جس سے صارفین براہ راست پلیٹ فارم پر جاب تلاش کرسکیں گے، مسک نے اس سال مئی میں اس پروگرام کا اشارہ دیا تھا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button