خبریں
جوش ملیح آبادی کا احسان دانش سے استفسار –

علمی و ادبی تذکروں میں اپنے وقت کے بڑے تخلیق کاروں، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات کی نوک جھونک، لڑائی جھگڑے، رنجشوں اور آپس میں مذاق کے مختلف واقعات ہمیں پڑھنے کو ملتے ہیں۔ یہ ایک ایسا ہی واقعہ ہے جو اردو کے قادرُ الکلام شاعر جوش ملیح آبادی اور احسان دانش کی خوش طبعی اور مذاق کو بیان کرتا ہے۔
کہتے ہیں کہ احسان دانش سے ایک مرتبہ جوش نے پوچھا ’’آپ کے کتنے بچے ہیں؟‘‘ احسان صاحب نے جواب دیا۔ ’’تین‘‘
جوش ملیح آبادی نے استفسار کیا ’’نام۔‘‘
احسان صاحب نے بتایا ’’ فیضان دانش، سلمان دانش اور عرفان دانش۔‘‘
یہ جان کر جوش صاحب نے کہا ’’چوتھا ہوتا تو اس کا نام ہم تجویز کرتے۔‘‘
احسان صاحب نے بصد اشتیاق پوچھا ’’وہ کیا؟‘‘
اس پر جوش ملیح آبادی نے بتایا ’’شیطان دانش۔‘‘
You must log in to post a comment.