fbpx
خبریں

یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی املاک پر حملے جاری

مقنبوضہ فلسطین کے کئی علاقوں میں آباد کاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج نے گاؤں والوں کو آنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملے کئے ہیں۔

رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع المزرعہ گاؤں میں آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں دھاوا بول دیا۔

وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں قصرہ قصبہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا۔ اس دوران قابض فورسز نے فلسطینیوں پر گیس اور صوتی بم بھی برسائے۔

 

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button