نواز شریف کے گارڈ کی صحافیوں سے بدتمیزی

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے گارڈ کی صحافیوں سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آمد پر نواز شریف کے گارڈ نے صحافیوں سے بدتمیزی کی ہے، پاکستانی صحافی شہباز شریف کی آمد کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
صحافی اپنی ڈیوٹی کے لیے موجود تھے مگر گارڈ بدتمیزی کرتا اور دھمکیاں دیتا رہا۔
نواز شریف کے گارڈ نے صحافیوں کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے، صحافیوں نے کہا ڈیوٹی کررہے ہیں لیکن گارڈ مسلسل مغلظات بکتا رہا۔
صحافیوں نے گارڈ کے رویے پر احتجاج کیا اور نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلیے ایک اور تاریخ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اب 15 اکتوبر کو پاکستان واپس جائیں گے اور اس تاریخ کا فیصلہ شریف فیملی کی ملاقات میں کیا گیا۔ ان کی واپسی سے متعلق اس سے قبل ستمبر کے وسط کی تاریخ دی گئی تھی۔
You must log in to post a comment.