فائیو سٹار ہوٹل کی کاکٹیل میکرونی سلاد


فائیو سٹار ہوٹل کی کاکٹیل میکرونی سلاد
ثوبیہ نصراللہ
اجزائے ترکیب
میکرونی ایک پیالی
کچے سیبب پانچ عدد
کاک ٹیل مکس ایک پیالی
کاک ٹیل کا پانی آدھا کپ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
چینی دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
فریش کریم ایک پیکٹ
مایونیز آدھی پیالی
بادام روسٹڈ حسب ضرورت
کشمش حسب ضرورت
ترکیب
میکرونی ایک پیالی نمک ڈال کر ابال لیں اور ٹھنڈی کر لیں۔ فریش کریم ، مایونیز ، کاک ٹیل کا پانی ، نمک ، سفید مرچ اور چینی ڈال کر اچھی طرح سے یک جان کر لیں۔ اس میں میکرونی ڈال دیں اور سیب کاٹ کر ڈال لیں۔ سیب کریم کے مرکب میں ڈالیں۔ اس سے سیب کا رنگ نہیں بدلے گا۔ آخر میں بادام اور کشمش ڈال لیں۔ پیش کیے جانے والے برتنوں میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں۔ سلاد کا یہ ذائقہ آپ کو صرف بڑے ہوٹلوں پر ملے گا۔ اسے ایک بار بنا کر دیکھیں۔ اور کمنٹ کے خانے میں اپنی رائے ضرور دیں۔
فائیو سٹار ہوٹل
You must log in to post a comment.