رابعہ کلثوم کا صرحا اصغر سے متعلق بیان موضوع بحث بن گیا

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رابعہ کلثوم کا ساتھی اداکارہ صرحا اصغر کے لیے غیرپیشہ وارانہ الفاظ استعمال موضوع بحث بن گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ رابعہ کلثوم نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
رابعہ کلثوم نے بتایا کہ ’والدہ چاہتیں تھیں کہ میں اپنی پڑھائی پہلے مکمل کرلوں اور ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے بعد پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ابھی شوبز میں آنے کا سوچنا بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اشتہارات میں کام کرنے کی کافی آفر ہوئی تھی لیکن والدہ نے وہ بھی نہیں کرنے دیے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ پڑھائی مکمل کی تو اس کے بعد شادی ہوگئی لیکن شوہر ایسے ملے جنہوں نے کہا کہ آپ جو کرنا چاہتی ہیں وہ کرلیں۔
لگے ہاتھوں میزبان نے غیر پیشہ ورانہ اداکار کی تین خامیوں کی نشاندہی کرنے کا کہا جس پر رابعہ کا کہنا تھا کہ ،’غیر پیشہ ورانہ اداکار وقت کی پابندی نہیں کرتے، اپنے کام پر توجہ نہیں دیتے، اور ساتھ ہی سیٹ پر بے حد نکھرے کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا لوگ ہر کسی کے کام میں خامی نکالتے ہیں خدا کا واستہ ہے کہ جس کا جو کام ہے وہ کرنے دیں اور آپ اپنی اداکاری پر توجہ دیں۔
میزبان نے رابعہ سے پوچھا کہ اگر آپ کو اس شو پر کوئی تنازع کھڑا کرنا ہو تو کیسے کر سکتی ہیں کوئی مثال دے کر بتائیں، اس پر رابعہ نے کہا کہ مثال کے طور پر صرحا اصغر وقت پر نہیں آتیں یا ان کیساتھ میں کام کرکے بہت تنگ آ چکی ہوں۔
میزبان کی جانب سے اسی پارٹ کو اپنے شو کا حصہ بنانے کے مذاق پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ صرحا کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اسی لیے میں نے اس کا نام لیا۔
واضح رہے کہ رابعہ کی جانب سے صرحا اصغر کا نام محض ایک مثال کے طور پر لیا گیا تھا۔
Facebook Comments