اسپورٹس راؤنڈ اپ: تنازعات کے سائے میں آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا، پاکستان کرکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ

کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آسٹریلیا کی چھٹی بار حکمران بننے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا جبکہ پاکستان کرکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ گزشتہ ہفتے مقبول خبریں رہیں۔
گزشتہ ہفتے کرکٹ ورلڈ کپ سمیت شعبہ کھیل سے جن خبروں نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کی وہ یہ رہیں۔
بھارت میں ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والا کرکٹ کا سب سے بڑا رنگا رنگ میلہ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت اختتام پذیر ہوگیا جب آسٹریلیا چھٹی بار عالمی چیمپئن بنا اور کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی۔ بھارت پورے ایونٹ میں نا قابل شکست رہی اور 10 میچز جیت کر فائنل میں پہنچی لیکن بڑے مقابلے میں اس کے کھلاڑی بڑا کھیل نہ پیش کر سکے پوری ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا نے یہ ہدف با آسانی 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارتی غرور خاک میں ملا کر آسٹریلیا چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا
بھارت کے نا قابل شکست ہونے کے باعث سابق کرکٹرز اور شائقین کے ذہنوں میں اپنی ٹیم کی جیت کے سوا کچھ نہیں تھا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعتماد بھی آسمان کو چھو رہا تھا لیکن جب نتیجہ امیدوں کے برعکس آیا تو ڈیڑھ ماہ تک ہنستے مسکراتے کھلاڑی نم آنکھوں سے گراؤنڈ سے جاتے دکھائی دیے اور ایسا ہی کچھ حال شائقین کرکٹ کا بھی رہا۔
Facebook Comments