آئی سی سی نے آسٹریلیا کے خوشیوں کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے

آسٹریلیا ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا کینگروز کی جیت کے جشن کے یادگار لمحات کو آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
بھارت میں کھیلا گیا کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے کے بعد دنیائے کرکٹ کو آسٹریلیا کی صورت نیا چیمپئن دینے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
احمد آباد میں قائم دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں سوا لاکھ تماشائیوں کے سامنے آسٹریلیا میزبان بھارت کو اس کی سر زمین پر شکست دینے کے بعد چھٹی بار عالمی چیمپئن بنا تو کینگرو کھلاڑیوں نے اپنی اس شاندار جیت کا جاندار بھی منایا۔
آسٹریلوی کپتان نے پہلے میدان میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ٹرافی وصول کرکے اسٹیج پر ہی ٹیم اراکین کے ہمراہ اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں پیٹ کمنز جب ٹرافی اٹھائے ڈریسنگ روم پہنچے تو ہر کھلاڑی کی خوشی دیدنی تھی۔ ورلڈ چیمپئن کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ہمراہ کامیابی کا جشن منایا، ایڈم زمپا اور میکسویل نے ٹرافی اٹھا کر ہلکا پھلکا رقص بھی کیا۔
آئی سی سی نے اس جشن کی ویڈیو اور تصاویر اپنے انسٹا گرام اور ایکس اکاؤنٹس پر شیئر کر دیں جس کو شائقین کرکٹ بے حد سراہ رہے ہیں اور کینگروز کو مبارک باد کے پیغامات دے رہے ہیں۔
Facebook Comments