fbpx
خبریں

نانا پاٹیکر کی غلط بیانی سامنے آگئی، تھپڑ کھانے والے مداح نے سچ بتا دیا

بالی وڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک مداح کو سیلفی لینے پر تھپڑ جڑ دیا تھا، اب اس لڑکے کا بیان سامنے آگیا ہے۔

فلم ’جرنی‘ کی شوٹنگ سیٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سینئر اداکار نے مداح کے ساتھ مار پیٹ کا رویہ اپنایا تھا جس پر نانا پاٹیکر کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں انھوں نے ویڈیو میں مداح سے معافی مانگی تھی اور اسے غلط فہمی کی بنا پر ہونے والا واقعہ قرار دیا تھا۔

سرعام تھپڑ کھانے والے نوجوان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں مداح نے نانا پاٹیکر کی غلط بیانی کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں گھر سے نکلا تھا تو دیکھا کہ قریب میں فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے اور نانا پاٹیکر آئے ہوئے ہیں،

مداح نے کہا کہ میں ان کا فین ہوں اس لیے فوٹو لینے گیا تھا لیکن نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے پر مجھے تھپڑ مار کر وہاں سے بھگا دیا۔

نوجوان نے بالی وڈ اداکار کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نانا پاٹیکر کا مجھے تھپڑ مارنا اُن کی فلم کا حصہ نہیں تھا، نہ ہی فلم میں مجھے کوئی کردار ملا تھا اور جب مجھے تھپڑ کے بعد سیٹ سے دور لے جایا گیا تو نانا پاٹیکر نے مجھے واپس بھی نہیں بُلایا تھا۔

نانا پاٹیکر سے تھپڑ کھانے والے شخص نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری بہت بے عزتی ہوئی، میری ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button