نگران وزیراعظم کی آسٹریلین ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پرمبارکباد

نگران وزیراعظم کی جانب سے آسٹریلین ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کی شاندار اننگز کی تعریف کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے پر آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ نے بھارت کےخلاف شاندار اننگز کھیلی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، انھوں نے مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
I congratulate Australia for winning the #CWC23. Phenomenal innings by Travis Head. Well played, Team India, better luck next time!
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 19, 2023
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ورلڈکپ فائنل 2023 میں بھارتی شیروں کا ان کے گھر میں شکار کیا۔ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ شائقین کے سامنے کینگروز نے چھٹی بار ون ڈے کرکٹ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجایا۔
فائنل کے میچ آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے فائنل میں شایان شان کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی وہ 137 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مارنس لیبوشن نے 58 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔
Facebook Comments