fbpx
خبریں

’الیکشن کے لیے تیار ہیں، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ سازش کے تحت ملک میں عدم استحکام پیدا کیا گیا، ریاست بچانے کی جنگ میں ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

انہوں نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں نے مردم شماری کو قبول کیا، الیکشن سے متعلق ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے یک نکاتی ایجنڈے پر سب کو ہم نے اکٹھا گیا، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے 8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button