fbpx
خبریں

شاہ رخ خان کس گانے کی شوٹنگ کے دوران 2 دن پیاسے رہے؟

ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان سے متعلق ان کی قریبی دوست و فلم ہدایت کار فرح خان نے انکشاف کیا ہے جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

بالی وڈ میں تین دہائیاں گزارنے کے باوجود شاہ رخ خان ایک بار پھر خود کو سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا فلمی اسٹار ثابت کرنے میں کامیاب رہے جس کی تازہ مثال ان کی فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ ہے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والے فنکاروں کا ماننا ہے کہ اداکار کی مقبولیت ان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

ہدایت کار و کوریوگرافر فرح خان نے حال ہی میں فلم ’جوان‘ کے گانے ’چلیا‘ کی کوریوگرافنگ کے بارے میں بتایا کہ انڈسٹری میں 32 سال گزارنے کے باوجود وہ اس گانے کیلیے ریہرسل کرنا چاہتے تھے، میں ان سے کہا آپ پاگل تو نہیں ہوگئے؟ لیکن اداکار نے اصرار کیا کہ وہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ بہتر طریقے سے رقص کر سکیں۔

متعلقہ: ’کنگ خان‘ کی کامیابیوں اور تنازعات سے بھری زندگی

فرح خان نے اُس وقت کو بھی یاد کیا جب وہ فلم ’میں ہوں نا‘ کیلیے اداکار کا باڈی شوٹ کروانا چاہتی تھیں۔ یہ فرح خان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم تھی، لیکن شاہ رخ خان باڈی شوٹ نہیں کر سکتے تھے کیونکہ ان کی پیٹ پر زخمی تھا جس کی سرجری ہونی تھی۔

شاہ رخ خان نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ ان کیلیے پہلی بار شارٹ اتار کر کیمرے کے سامنے آئیں گے۔ بعدازاں، فلم ‘اوم شانتی اوم‘ کے گانے ’درد ڈسکو‘ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔

فرح خان نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے ’دردِ ڈسکو‘ گانے کی شوٹنگ کیلیے دو دن تک پانی نہیں پیا کیونکہ پانی پھولنے کا سبب بن رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پانی نہ پینے کی وجہ سے وہ تکلیف میں تھے اور ٹھیک طریقے سے ڈانس بھی نہیں کر پائے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button