خبریں
سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کے حکم میں 20 نومبر تک توسیع

اسلام آباد :cنے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کے حکم میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
جس میں کہا ہے کہ جیل ٹرائل کی کارروائی روکنے کے حکم میں 20 نومبر تک توسیع کی جاتی ہے،20نومبرکوچیئرمین پی ٹی آئی وکیل اٹارنی جنرل کےدلائل کےجواب الجواب میں دلائل دیں۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز نے گزشتہ سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کیا ، تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں ، اپیل پر آئندہ سماعت 20 نومبر کو دن 11 بجے ہوگی۔
Facebook Comments