fbpx
خبریں

ویوین رچرڈز کی بیٹی نے رمیز راجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق کرکٹر رمیز راجہ کے متعصابہ تبصرے پر قہقہے پر ویوین رچرڈز کی بیٹی نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ ایک پرانی ویڈیو کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے جس میں انہوں نے ویوین رچرڈ اور نینا گپتا سے متعلق نامناسب بات پر قہقہ لگایا تھا۔

مسابا گپتا نے کہا کہ رمیز راجہ کی اس حرکت سے مجھے یا میرے والدین کو کوئی فرق تو نہیں پڑا لیکن ان کی اپنی ذہنیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جس بات پر ہنس رہے ہیں دنیا تیس سال پہلے اس پر ہنسنا بند کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب رمیز راجا نے 12 ستمبر کو نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی تھی۔

یہ ایک کامیڈی شو تھا جہاں کامیڈین کامیڈی کررہے تھے جبکہ پروگرام کے میزبان کے ہمراہ رمیز راجا بھی موجود تھے۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو کلپ میں میزبان نے بشریٰ انصاری کا روپ دھاڑے کامیڈین سے پوچھا کہ ’کیا آپ کرکٹ میچز دیکھتی ہیں؟‘

جس پر خاتون نے جواب دیا کہ ’ہاں دیکھتی ہوں لیکن ایک ہی بار میرا دل ٹوٹ گیا تھا جب ویون رچرڈ نینا گپتا کو لے گیا تھا، اس وقت میں نے ایک شعر لکھ دیا تھا، میں نے لکھا تھا کہ ’جو لڑکیاں خود کو کہتی ہیں ملکہ عالیہ، اس کو پھر ملتا ہے مسٹر کالیا‘۔

اس دوران رمیز راجا قہقہے لگاتے رہے تھے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button