fbpx
خبریں

بابر کی کپتانی چھوڑنے پر رویندرا نے کیا کہا؟

نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز راچن رویندرا نے بابراعظم کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رنز کی مشین بابراعظم کی جانب سے پاکستان ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے پر لیجندز، سابقہ و موجودہ پلیئرز اور غیرملکی کھلاڑیوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کیوی اسٹار رویندرا نے کہا کہ بابراعظم شاندار بلے باز ہیں اور ان کا کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اب اضافی دباؤ کے بغیر آپ ایک کھلاڑی کے طور پر اپنی ناقابل یقین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور مزید حیرت انگیز بنانے پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔

پی سی بی کے سابق سربراہ رمیز راجا نے بابر اعظم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد بابر اعظم نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے ازخود دستبرداری کا اعلان کیا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے اظہار خیال کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button