پولیس کو دیکھ کر فٹ پاتھ پر موجود کیمرہ بھاگ کھڑا ہوا، حیرت انگیز ویڈیو

ویسے تو کئی ناقابل یقین واقعات پیش آتے ہیں مگر یہ واقعہ کچھ انوکھا ہے جس میں پولیس کار کو دیکھنے کے بعد فٹ پاتھ پر موجود کیمرہ بھاگ کھڑا ہوا۔
دنیا بھر میں تقریباً تمام ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت سی جگہوں پر سی سی ٹی وی اور اسپیڈ کیمرے لگائے ہوتے ہیں تاکہ لوگ کسی بھی غیر قانونی کام یا غلط حرکت میں ملوث ہونے سے باز رہیں۔
تاہم کچھ شرارتی لوگ ایسے بھی ہیں جو ان آلات کا روپ دھار کر تفریح حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اورسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کا وقت ہے اور سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر اسپیڈ کیمرہ لگا ہوا ہے۔ ایک پولیس کار اس کیمرے کے قریب سے گزرتی ہے اسی دوران کیمرہ سے دو تین بار فلیش (روشنی) نکلتی ہے۔
Cops need to appreciate humor! 🤣🤣
— Figen (@TheFigen_) November 12, 2023
پولیس کی گاڑی واپس آتی ہے لیکن اس سے پہلے کہ پولیس اہلکار گاڑی سے باہر نکلتے، اسپیڈ کیمرہ وہاں بھاگ کھڑا ہوتا ہے اور پولیس کی گاڑی اس کے پیچھےت ہوتی ہے۔
دراصل ایک شخص اسپیڈ کیمرے کا روپ دھارے شرارت کرنے کے لیے روڈ پر کھڑا ہوتا ہے مگر اس کا سامنا پولیس والوں سے ہوتا ہے تو اسے بھاگنا پڑتا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ پولیس کو اس حس مزاح کی تعریف کرنے کی ضرورت ہے!۔ صارف اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں۔
Facebook Comments