خبریں
پی ایس ایل کے میچز کہاں ہوں گے؟

ملک میں عام انتخابات کے باعث پی ایس ایل نو کے ابتدائی میچز دبئی میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ذکااشرف کی زیرصدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل نو میچز کے انعقاد پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا تمام میچز پاکستان کروانے کی صورت میں ڈبل ہیڈرز زیادہ کروانے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔
فرنچائزز لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کے حق میں ہیں لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ دسمبر کے آخر ہفتے میں ہوسکتی ہے۔
پی ایس ایل 9 کیلئے اوورسیز کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سےشروع ہو چکی۔ پی ایس ایل ڈرافٹ 2023 کا انعقاد دسمبر کےوسط میں متوقع ہے۔
پی ایس ایل کانواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
Facebook Comments