fbpx
خبریں

’اگر مصباح، شاہد آفریدی کو بابر جتنی سپورٹ ملتی تو ورلڈ کپ جیت جاتے‘

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامرن اکمل کا کہنا ہے کہ اگر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو بابر جتنی سپورٹ ملتی تو وہ ورلڈ کپ یا بڑا ایونٹ جیت جاتے۔

گزشتہ روز کراچی میں ایک تقریب میں لیجنڈ کٹرز نے شرکت کی جس میں شاہد آفریدی، کامران اکمل، مصباح الحق، عمر گل، سعید اجمل، راشد لطیف اور شعیب ملک شامل تھے۔

اس موقع پر کامران اکمل نے کہا ‘بابر اعظم اور ان کی ٹیم کو تین سال جتنا سپورٹ آپ لوگوں کی طرف سے پاکستان کی عوام کی طرف سے انہیں ملا اگر یہ ہی سپورٹ یونس بھائی، شاہد بھائی اور مصباح کو ملا ہوتا تو یہ بھی کوئی ورلڈکپ یا بڑا ایونٹ اپنے نام کرتے’۔

کامران اکمل نے کہا ‘پاکستان ٹیم جیتنے کے ارادے سے کھیلی ہی نہیں جس کی وجہ سے اس ورلڈکپ میں نقصان اٹھانا پڑا، آپ ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن ختم کریں، ٹیم کا انتخاب ون ڈے کے طور پر کریں گے تو ہمیں ایسے بڑے ایونٹ میں مار نہیں کھانی پڑے گی’۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو دورہ آسٹریلیا کے لیے کپتان برقرار رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعطم میرا فیورٹ رہا ہے لیکن وہ چار سال سے قومی ٹیم کا کپتان ہے اس کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں وہ بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button