ویڈیو: بابر خود استعفیٰ دیں گے یا ہٹایا جائے گا؟

ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کپتان کی تبدیلی سے متعلق سوال پر سابق کرکٹرز نے اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سے جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی اپنی مرضی سے کپتانی چھوڑتا ہے؟ جب تک کہ اوپر سے پیغام نہ آئے کوئی کپتانی سے الگ نہیں ہوتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوپر سے کپتانی چھوڑے جانا کا پیغام آگیا ہے اور انہوں (بابر) نے بھی ہاں کر دی ہے۔
سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم کپتانی چھوڑے یا نہ چھوڑے سے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں یہ پی سی بی پر چھوڑ دینا چاہیے کہ وہ فیصلہ کرے تاکہ بورڈ پر بات آئے، اگر آپ (بابر) چھوڑ دیں گے تو بورڈ کہے گا ہم نہیں تبدیل نہیں کیا وہ خود چھوڑ گئے۔
کامران اکمل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی بابر کو کپتانی نہ لینے کا مشورہ دیا تھا اگر اب وہ کپتانی لیتے تو پہلے سے زیادہ تیار ہو کر آتے، انہیں تجربہ بھی زیادہ ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں (بابر) نے 25 ہزار رنز بنانے ہیں تو کپتانی کا پریشر ہٹانا ہوگا اس کے بغیر یہ ممکن نہیں لگتا، بابر خود سے پریشیر ہٹائیں اور اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ چہرے بدلنے کے بجائے سوچ بدلنی ہوگی، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
Facebook Comments