fbpx
خبریں

بھارت کا ورلڈکپ میں دوسرا بڑا ٹوٹل

بھارت نے ورلڈکپ میں دوسرا بڑا ٹوٹل بنا دیا۔ ہوم ٹیم نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے411 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ آج بنگلورو میں میگا ایونٹ کے رابن راؤنڈ مرحلے کا آخری میچ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے میدان میں اترتے ہی رنز کی برسات شروع کر دی۔

کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے ٹیم کو 100 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ٹیم کی سنچری اور اپنی نصف سنچری مکمل ہوتے ہی شبھمن گل وین میکرین کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ انہوں نے 32 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ 129 کے مجموعے پر بھارتی قائد بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 61 رنز بنائے ان کی وکٹ ڈی لیڈے نے حاصل کی۔

ویرات کوہلی نے شریاس ائیر کے ساتھ مل کر 71 رنز جوڑے اور 51 رنز بنانے کے بعد میکرین کی دوسری وکٹ بنے اس وقت بھارتی ٹیم کا مجموعی اسکور 200 رنز تھا۔

بھارتی ٹیم نے 37 اوورز کے اختام پر 270 رنز بنا لیے تھے۔ شریاس ائیر 65 اور کے ایل راہول 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے اور آج کے میچ کی حیثیت ایک رسمی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں۔

پاکستان باہر، ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

میگا ایونٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button