میوزک کے ردھم اور آواز پر رقص کرتی دلفریب لائٹس

کراچی : عام طور پر شادیوں، موسیقی کے پروگراموں اور دیگر تقاریب میں ایسی جدید لائٹیں استعمال کی جاتی ہیں جو میوزک کے ردھم اور آواز کے ساتھ حرکت کرتی ہیں جو آنکھوں کو لبھاتی ہیں۔
یہ لائٹیں سبھی دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں اور لوگ سوچتے ہیں کہ یہ روشنیاں کس طرح میوزک کی آواز کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ حرکت کرتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں لاہور کے لائٹ آرٹسٹ سید علی تبریز بخاری نے ناظرین کو ان لائٹوں کی ترتیب اور ڈیزائن کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کیا۔
تبریز بخاری ان رنگ برنگی لائٹوں سے کھیلنے کے ماہر ہیں اور ان کو اپنے نئے انداز سے منفرد طریقے سے لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ جدید قسم کی ایل ای ڈی لائٹس ہیں جسے کینیڈا کی ایک کمپنی نے متعارف کرایا اور میں نے اس ٹیکنالوجی کو پاکستان لاکر اسے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ آرٹ بنانا شروع کردیا۔
تبریز بخاری کا کہنا تھا کہ میرے اس کام کو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی ملی، یہ لائٹیں آرٹیفشل انٹیلی جینس کے تحت کام کرتی ہیں اور آواز کے ساتھ حرکت کرتی ہیں اور جس جگہ یہ لائٹس پڑتی ہیں اس رنگ بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔
Facebook Comments