fbpx
خبریں

یمنیٰ زیدی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کار ڈرائیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنا فون چیک کریں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button