شاہ رخ خان کا مداحوں کیلئے خاص تحفہ

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے مذہبی ہندو تہوار دیوالی پر اپنے مداحوں کے لیے اپنی نئی فلم کا پوسٹر تحفے میں دیا ہے۔
فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر پہلے ہی جاری کردیا گیا تاہم اب بالی وڈ ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے دو مزید نئے پوسٹر جاری کیے جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
شاہ رخ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹرز میں اداکارہ تاپسی پنو اور اداکار وکی کوشل بھی شامل ہیں، انہوں نے فلم کے کرداروں کے بارے میں ایک نوٹ بھی لکھا۔
پہلے پوسٹر میں شاہ رخ تاپسی اور وکرم کوچر کے ساتھ اسکوٹر پر سوار نظر آئے جبکہ ساتھ ہی انیل گروور کو سائیکل پر سوار دیکھا گیا ان کی سائیکل پر ’ہیپی دیوالی‘ لکھا ہوا ہے۔
اگلے پوسٹر میں اداکار وکی کوشل بھی شامل ہیں اور وہ سب ایک کلاس روم کے اندر موجود ہیں، ان کے پیچھے بلیک بورڈ پر ’یہ نیا سال اپنوں کے نال‘ کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ’ بنا اس فیملی کے کیسی ہوگی دیوالی، اور کیسے ہوگا نیا سال‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’ اصلی مزہ تو ساتھ چلنے، ساتھ رکنے اور ساتھ ہی خوشیاں منانے میں ہے، ڈنکی کی پوری دنیا ہے یہ اُلّو کے پٹھے‘۔
’واضح رہے کہ ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے جس کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔
Facebook Comments