fbpx
خبریں

مدینہ ایئرپورٹ سے 2 پاکستانیوں کو اگلی ہی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا

مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مسافر پاکستان سے سعودیہ پہنچے تھے۔

دونوں نے سعودیہ عرب میں داخل ہونے کے لئے فنگر پرنٹس بنائے۔ وہ اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر انہیں فوری طور پر دوسری پرواز سے واپس کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ جن افراد کو سعودی امیگریشن قوانین کے تحت بلیک لسٹ یا ڈی پورٹ کیا جاتا ہے ان کے فنگر پرنٹ محکمہ پاسپورٹ کے سسٹم میں فیڈ کیے جاتے ہیں۔

سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر امیگریشن حکام ہر مسافر کے فنگر پرنٹ سسٹم میں فیڈ کرتے ہیں اگر ان پر کوئی پابندی عائد ہوتو انہیں مملکت میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button