منگنی اور نکاح کے موقع پر استعمال کی جانے والی منفرد اور دیدہ زیب اشیاء

موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود صاحب حیثیت افراد شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے موقع پر دل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ کی رسومات میں بہت تیزی سے تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں، اس موقع پر نت نئے انداز کی خوبصورت منفرد اور نازک اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں منگنی اور نکاح کے موقع پر استعمال کی جانے والی ان اشیاء کے بارے میں بتایا گیا۔
عام طور پر منگنی کی انگوٹھی ایک چھوٹے سے لال رنگ کے باکس میں رکھی جاتی تھی لیکن اب اس میں مزید جدت لاتے ہوئے اس کے لیے بہت خوبصورت باکس متعارف کرایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نکاح نامے کو بھی ایک منفرد انداز پیش کیا گیا جس میں نکاح نامے کو بہت خوبصورت سے فریم میں محفوظ کیا گیا ہے جو دیکھنے بھی بے حد دلفریب ودیدہ زیب ہے۔
اس کے ساتھ ہی نکاح نامے پر دولہا دلہن کے دستخط کیلئے قلم بھی فیسنی اسٹائل سے بنایا گیا ہے اور شیشے سے بنایا گیا ایک فریم بھی ہے جس میں دونوں کے انگوٹھوں کے نشانات لگائے جاتے ہیں۔
Facebook Comments