fbpx
خبریں

موبائل فون سم واپس کرنے پر بھی ’چارجز‘ دینا ہوں گے

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر استعمال شدہ سم کی واپسی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر استعمال شدہ سم کی واپسی پر اب 200 روپے چارجز لگیں گے جس کااطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

غیر قانونی سم کے اجراء کی صورت میں سم کو ایک بار بلا معاوضہ ختم کرنے کی اجازت ہوگی۔ پی ٹی اے نے 6 ماہ سے کم زیر استعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین 31 دسمبر 2023 تک بلا معاوضہ غیر ضروری سمز بند کر وا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی سم کے اجراء کی صورت میں سم کو ایک بار بلامعاوضہ ختم کرنے کی اجازت ہوگی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button