fbpx
خبریں

ن لیگ کا وفد ہفتے کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا

عام انتخابات کے سلسلے میں سندھ میں بنے والا اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد ہفتے کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا۔ وفد میں سعد رفیق، بشیر میمن، ایاز صادق اور دیگر شامل ہونگے۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابی اتحاد کے سلسلے میں کمیٹی کے قیام اور دیگر معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔ ن لیگی وفد کی ایم کیو ایم کے علاوہ جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ملاقات میں انتخابی حلقوں، نئی حلقہ بندیوں سمیت سندھ میں مضبوط الائنس اور انتخابی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نےلیگی وفد کو بہادرآباد آنےکی دعوت دی تھی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button