fbpx
خبریں

اسرائیل نے غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کی جزوی جنگ بندی پر حامی بھرلی

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کی جزوی جنگ بندی پر حامی بھرلی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ اسرائیل شمالی غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کرے گا، جزوی جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جزوی جنگ بندی کا عمل آج سے ہی شروع ہوگا، اسرائیل روزانہ تین گھنٹے پہلے جنگ بندی کے وقت کا تعین کرے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جزوی جنگ بندی پر پیشرفت قطر میں ملاقاتوں کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر 34ویں روز بھی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔

اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں 4 ہزار 300 سے زائد بچے شہید اور ہزاروں فلسطینی لاپتا ہیں اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 12 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا۔

ہیومن رائٹس مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہی دو ایٹم بموں کے برابر ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر 25 ہزار ٹن سے زیادہ بارود گرایا ہے، 25 ہزار ٹن بارود دو ایٹم بموں کے برابر ہے، امریکا نے ہیروشیما پر 15 ہزار ٹن کا لٹل بوائے ایٹمی بم گرایا تھا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button