fbpx
خبریں

اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف عالمی عدالت برائے انصاف میں درخواست دائر

اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم، زہریلی گیس کے استعمال پر عالمی عدالت برائے انصاف میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی 3 تنظیموں کی جانب سے عالمی عدالت برائے انصاف میں اسرائیل کیخلاف درخواست دائرکی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی جرائم اور زہریلی گیس کے استعمال کی تحقیقات کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی تحقیقات کی جائے اور اسرائیلی لیڈرز کو گرفتار کیا جائے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست میں کہا کہ انسانیت کیخلاف جرائم کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے۔

اسرائیل کیخلاف درخواست الحق، المیزان اور فلسطین سینٹر فار ہیومن رائٹس تنظیموں کی جانب سے دی گئی ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button