خبریں
ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کے 70 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ

بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سری لنکن ٹیم کی بیٹمگ لائن بری طرح ناکام نظر آرہی ہے، ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 41 واں میچ بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے، جہاں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کوشش کریں گے کنڈیشن سے فائدہ اٹھائیں،کچھ میچ ہارے ہیں مگر جیت سے زیادہ دور نہیں۔
کپتان نیوزی لینڈ نے کہا کہ ٹیم میں ایش سوڈھی کی جگہ لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے، مختلف وینیو پر مختلف کنڈیشن ہوتی ہیں۔
سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کیلئے آج کا میچ اہم ہے، ٹیم میں کاسن راجیتھاکی جگہ چمیکا کرونارتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Facebook Comments