fbpx
خبریں

کانگو وائرس بخار سے ایک اور مریض انتقال کرگیا

کراچی میں زیر علاج کانگو وائرس ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس بخار سے ایک اور مریض انتقال کرگیا، جاں بحق ہونے والا 30 سالہ میرویز کوئٹہ کا رہائشی، نجی اسپتال میں داخل تھا۔

بلوچستان سے کانگو وائرس سے متاثر مزید دو افراد کو کراچی پہنچا دیا گیا، بلوچستان سے اب تک 16 متاثرین کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2 مریض کو صحتیاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 12 افراد زیر علاج ہیں اور ڈاکٹر شکراللہ سمیت دو متاثرین انتقال کرچکے ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button