fbpx
خبریں

سامعہ خان کی حسن علی کے ساتھ تصویر وائرل

کولکتہ: قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے شوہر کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سامعہ خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سامعہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کولکتہ میں موجود ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ بھارت موجود ہیں جبکہ بھارت سے تعلق رکھنے والی ان کی اہلیہ سامعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

سامعہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی اور شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں بھی شوہر اور بیٹی ہیلینا کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button