میتھیوز کیخلاف ٹائمڈ آؤٹ اپیل شکیب الحسن کو بھاری پڑ گئی

ورلڈ کپ کے میچ میں گزشتہ روز سری لنکن بیٹر میتھیوز کیخلاف ٹائمڈ آؤٹ کی اپیل بنگلہ کپتان شکیب الحسن کو بھاری پڑ گئی۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں گزشتہ روز سری لنکا کے سینیئر کھلاڑی انجیلو میتھیوز کے ہیلمٹ کا اسٹرپ ٹوٹنے پر بیٹنگ شروع کرنے کے لیے مقررہ وقت گزرنے پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے میتھیوز کے خلاف ٹائمڈ آؤٹ کی اپیل کی جس پر امپائر نے انہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا اور یوں کرکٹ کی ڈیڑھ صدی کی تاریخ میں میتھیوز ٹائمڈ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
تاہم بنگلہ کپتان کو سری لنکن بیٹر کے خلاف ٹائمڈ آؤٹ کی اپیل بھاری پڑ گئی ہے اور دنیائے کرکٹ کے سابق اور موجودہ نامور کھلاڑیوں نے ساری تنقید کی توپوں کا رخ شکیب الحسن کی جانب کر لیا ہے جب کہ ان کے اس اقدام پر شائقین کرکٹ نے بھی تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کر دی ہے جس میں شکیب کے ماضی میں کرکٹ میدان میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی رویوں کی پرانی ویڈیوز بھی شیئر کر دی ہیں۔
سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ، سابق انگلش کپتان مائیکل وان، مارک وا، گوتم گمبھیر، ڈیل اسٹین، عثمان خواجہ ودیگر نے شکیب الحسن نے اس اقدام کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دے دیا۔
Spirit of the game should remain high always. @Angelo69Mathews @BCBtigers @Sah75official @ICC #CWC23 pic.twitter.com/MFl5ErQQWQ
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 6, 2023
محمد حفیظ نے ٹویٹ کیا کہ اسپرٹ آف کرکٹ ہمیشہ سب سے اوپر رہنا چاہیے۔ قومی ویمن کرکٹر جوریہ نے کہا میتھیوز کو مارجن دینا چاہیے تھا بنگلا دیش کو میچ جیتنے کیلیے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔
بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر نے کہا میچ میں جو کچھ بھی ہوا، وہ باعث شرم ہے۔ ڈیل اسٹین نے لکھا یہ بالکل بھی اچھا نہیں ہوا۔
Timed OUT for helmet issues .. that’s a new one .. #CWC2023
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) November 6, 2023
مائیکل وان نے لکھا، ہیلمٹ کی وجہ سے ٹائم آوٹ ہونا، اب یہ نیا آ گیا۔ مارک وا نے کہا کوئی فیئر مائنڈڈ کرکٹر ایسی اپیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ عثمان خواجہ نے لکھا میتھیوز پچ پر پہنچ چکے تھے پھر ہیلمٹ میں خرابی ہوئی، آوٹ دیناعجیب فیصلہ تھا۔
آکاش چوپڑا طنزیہ ٹوئٹ کیا، چلو بس یہ ہونا بچا تھا۔ آسٹریلیا کی سابق ویمن کرکٹر لیسا استھا لیکر بولیں جب لگتا ہے کرکٹ میں سب دیکھ لیا، یہ ورلڈ کپ کچھ نیا ہی دکھا دیتا ہے۔
شکیب الحسن پر تنقید کرنے میں شائقین کرکٹ بھی پیچھے نہیں رہے انہوں بنگلہ کپتان کے اس اقدام پر جہاں دلچسپ میمز بنائیں وہیں ان کی ماضی کی اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کی ماضی کی ویڈیوز شیئر کر کے آئینہ بھی دکھا دیا۔
Shakib Al Hasan Following the rule and showing spirit of cricket #Mankad #TimeOut #Mathewspic.twitter.com/5ij93AvKob
— Rahul.S (@Rahulsarsar177) November 6, 2023
ایک صارف نے ماضی میں شکیب کی بال پر امپائر کے بیٹر کو آؤٹ نہ دینے پر غصے سے وکٹوں کو اکھاڑنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
Angelo – Don’t you feel like withdrawing the appeal?
Shakib – It’s up to umpires, We Should respect umpires final call.
Also shakib #CWC2023 pic.twitter.com/aa0a7tLJoG
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) November 6, 2023
ایک صارف نے نیپال کے میچ کی ویڈیو شیئر کی جس میں رنز لینے کے دوران مخالف ٹیم کے بیٹر کے کریز پر گرنے کے بعد نیپالی وکٹ کیپر نے انہیں رن آؤٹ کرنے سے گریز کیا صارف نے لکھا کہ اس سے بہتر تو نیپال کا یہ کرکٹر تھا۔
Even Aasif Sheikh from Nepal has a 1000 time better Sportsmanship then Shakib Al Hasan.
Today, Cricket has seen a Dark Day that too in a World Cup Match #timeout #SriLankaCricket #BANvSL #AngeloMatthews #ShakibAlHasan pic.twitter.com/RzxjpER2ku— utsavg (@utsavg8) November 6, 2023
جب کہ دیگر صارفین نے کچھ ایسی دلچسپ میمز بھی شیئر کیں جس میں شکیب الحسن پر کڑی تنقید کا پہلو نمایاں تھا۔
Shakib Al Hasan if he wasn’t a cricketer pic.twitter.com/yevekQnYgA
— Desi Bhayo (@desi_bhayo88) November 6, 2023
Shakib al Hasan pic.twitter.com/IaJTOEx5Bw
— Jo Kar (@i_am_gustakh) November 6, 2023
Facebook Comments