تحریک انصاف کن حلقوں سے امیدوار کھڑے کرے گی؟ کور کمیٹی کا اعلان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار نامزد کرے گی،
ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کور کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے رہا ہو کر انتخابات میں قوم کی قیادت کریں گے۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق اگر اس دوران بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جاتا ہے تو وہ جیل میں بیٹھ کر پاکستانی قوم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا قیدِ ناروا میں عظمت، جرات، بہادری اور استقامت کی بےمثال تاریخ رقم کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف کو خراجِ تحسین
چیئرمین تحریک انصاف اپنی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد، مزاحمت، بالغ نظری،…
— PTI (@PTIofficial) November 6, 2023
کور کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی نہ قوم اور نہ ہی دنیا تسلیم کرے گی، عوام کی تائید و حمایت سے ظلم کو اس کے کارندوں سمیت شکستِ فاش دیں گے، انتخابات کی تاریخ کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کرنے کی کوششیں نمایاں ہوئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں پہلے پی ڈی ایم اور اب نگران حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی پر وائٹ پیپر کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی
کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم گزشتہ 20 ماہ کے دوران ملکی معیشت کی ناقابلِ تصوّر تباہی پر باضابطہ وائٹ پیپر جاری کرے گی۔
Facebook Comments