fbpx
خبریں

ذکااشرف اور بابر سے کال پر کیا بات ہوئی؟

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکااشرف نے کہا ہے کہ میں نےبابراعظم کو فون کال کی تھی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکااشرف نے کہا کہ ابھی میں نے ہی بابراعظم کو دوبار فون کیا تھا بابراعظم نے کہا فکر نہ کریں پوری ٹیم زور لگائے گی۔

ذکااشرف نے کہا کہ ہمارے اوپنرز نے کمال کی پرفارمنس دی ہے فخرزمان کو مبارکباد دی اور 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جب کہ بابراعظم کےلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمدآباد کے گراؤنڈ میں پاکستان کا اتنا بڑا پرچم دیکھ کر جذبات بےقابو ہو گئے تھے بھارت کے بورڈ نے پاکستانی قومی ترانہ چلایا۔

چیئرمین نے واضح کیا کہ ٹیم میں اندرون خانہ کوئی لڑائی نہیں ہے پوری ٹیم متحد ہے فضول کہانیاں کرکٹ دشمن اڑاتے ہیں میری نیک خواہشات ،دعائیں ہیں اللہ ٹیم کوکامیاب کرے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button