fbpx
خبریں

نیوزی لینڈ کے سامنے پاکستانی بولنگ بے بس، 402 رنز کا ہدف

ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جا رہا ہے جس کے بعد سیمی سٹیج تک پہنچنے ٹیموں کی صورت حال کافی حد تک واضح ہو جائے گی۔

ہفتے کو بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنا لیے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

رچن رویندرا اور ڈیون کانوے نے دس اوورز میں 68  رنز کی شراکت قائم کی، پاکستان کو پہلی کامیابی ڈیون کانوے کی وکٹ کی صورت میں ملی جو  35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انہیں حسن علی نے آؤٹ کیا اور ایک روزہ کرکٹ میں اپنی سو وکٹیں پوری کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے بعد کین ولیم سن بلے بازی کرنے آئے اور رچن رویندرا کے ساتھ مل کر 180  رنز کی پارٹنرشپ بنا ڈالی۔

پاکستان کو دوسری کامیابی 248 کے مجموعے پر ملی جب ولیم سن 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

نیوزی لینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رچن رویندرا تھے جو 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رچن رویندرا کی وکٹ کے بعد نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے وکٹیں گرنے کے باوجود تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستانی بولرز رنز روکنے میں بظاہر بے بس دکھائی دیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button