ورلڈ کپ: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گرگئی

بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کا اہم میچ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ میں اہم مقابلہ آج بنگلورو میں کے چنا سوامی اسٹیڈیم کھیلا جارہا ہے، جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا اور کانوے نے میچ کا شاندار آغاز کیا تاہم 68 رنز پر حسن علی نے اپنا پہلا شکار کیا، کانوے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئےقومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم میں اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو کامیابی دلاؤں، دوسری جانب کیوی کپتان ولیمسن نے کہا کہ جیسا سوچا تھا پچ اس سے مختلف لگ رہی ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، میٹ ہنری اورول ینگ کی جگہ اش سوڈھی اور کین ولیمسن ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان پلئینگ الیون:
نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، حسن علی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ پلئینگ الیون:
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم میں ڈیون کونوے، کپتان کین ولیمسن، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹام لیتھم ، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلیے آج کا میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔
Facebook Comments