fbpx
خبریں

ریلیوں کی اجازت تمام سیاسی جماعتوں کو ہے، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریلیوں کی اجازت تمام سیاسی جماعتوں کو ہے، کسی جماعت کو غیرقانونی قرار نہیں دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کی حتمی تاریخ الیکشن کمیشن نےہی دی ہے، جس کا اعلان اتفاق رائے سے ہوا ہے، آپس میں تعاون کرکے حتمی فیصلے پرآئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی ریلیوں کی تمام سیاسی جماعتوں کو اجازت ہے، جلسوں اور ریلیوں کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جاتی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں، نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیاگیا، کون سی لیول پلیئنگ فیلڈ ہےجو نگراں حکومت کو یقینی بنانی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین افغان باشندے واپس جاکر ویزا لے کرآسکتے ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کو نکالنےکا مقصد ان کو ریگولیٹ کرنا ہے، حکومت کسی غیرملکی باشندے کے کاروبار پرقبضہ نہیں کرے گی، تارکین وطن کی واپسی پرجو آج برا بھلا کہہ رہے ہیں کل تعریف کریں گے اتنا کام کرکےجائیں گے کہ آنے والی حکومت نجکاری کرسکے۔

 

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button