’جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ‘ اروشی روٹیلا کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ’جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ‘ ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ موجود ایک شخص وائرل ٹرینڈ ’جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ‘ پر لپسنگ کررہے ہیں اور اداکارہ مسکراتے ہوئے ادائیں دکھا رہی ہیں۔
اروشی روٹیلا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کیپشن دیں۔
اداکارہ نے دو روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی یوٹیوبر و موسیقار یش راج مکھاٹے نے خاتون کے کپڑے فروخت کرنے کے دلچسپ انداز پر گانا بنایا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو میں خاتون کپڑے فروخت کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔
یش راج نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واٹ آ واؤ۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے مختلف رنگ کے کپڑے ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں اور ان رنگوں کا نام لیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔‘
Facebook Comments