شردھا کپور گانا گنگنانے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور لائیو ایونٹ میں گانا گنگنا کر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شردھا کپور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا مقبول گانا ’آؤ حضور تم کو‘ گنگنا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو شردھا کپور کی آواز پسند نہیں آئی اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’صرف اس وجہ سے کہ میں شردھا کو پسند کرتا ہوں یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ یہاں ان کی آواز کانپ رہی ہے اور یہ بالکل بھی اچھی آواز نہیں ہے، ٹھیک ہے اس نے کوشش کی لیکن وہ اچھا نہیں گاسکی۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت سے عام لوگ ہیں جو ان سے بہتر گاسکتے ہیں۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اداکاری اچھی کرلیتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ گانا بھی اچھا گنگنا لیں گی۔‘
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’واہ، زبردست! برائے مہربانی، دوبارہ کبھی نہ گانا۔‘
کام کے محاذ پر شردھا کپور نے آخری بار لو رنجن کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں رنبیر کپور ودیگر شامل تھے۔
شردھا کپور کی فلم کو ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا گیا تھا۔ اداکارہ کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم ’استری‘ ہے۔
Facebook Comments