fbpx
خبریں

’مصباح اور وقار یونس نے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا‘

سابق قومی کرکٹر و کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ کچھ لوگ چینل پر بیٹھے ہوتے ہیں انہوں نے پاکستان کرکٹ کو بطور مینجمنٹ کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہی کرکٹر اب پلاننگ پھر بنا کر دے رہے ہیں میں دیکھ کر ہنس رہا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ کیا مذاق ہورہا ہے۔

محسن خان نے کہا کہ کوئی کرپٹ ہے، کسی کے رزلٹ نہیں ہے، مصباح الحق اور وقار یونس کو آپ نے تین سال کے لیے کوچ بنایا، میچ ہار رہے تھے آخر میں انہوں نے ورلڈ کپ سے 25 دن قبل استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ ہم اپنی فیملیز کو مس کررہے ہیں، آپ نے نہ ٹیم بنائی بلکہ ٹیم کو برباد کرکے چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مصباح میری کوچنگ میں کھیل چکا ہے لیکن میری اولاد بھی ہو اور وہ پاکستان کو کسی بھی حیثیت میں نقصان پہنچائے گی تو میں اسے اپنی زندگی سے بے دخل کردوں گا۔

سابق کوچ نے کہا کہ مثال کے طور اگر آپ باس ہیں کسی غلط آدمی کو آپ لائیں گے تو قصور اس کا نہیں آپ کا ہوگا۔

محسن خان نے کہا کہ جب میں چیف سلیکٹر بنا تھا تو سات سے آٹھ نئے لڑکے ٹیم میں شامل کیے تھے لیکن اب میں ہیڈ کوچ نہیں بننا چاہتا اب صحیح پوزیشن پر آؤں گا، میں جب بھی آؤں گا کرکٹ بورڈ کا ایسا سیٹ اپ بناؤں گا جسے دیکھ کر آپ کہیں گے کہ صحیح شخص صحیح جگہ پر آیا ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button