fbpx
خبریں

’سردیاں آرہی ہیں‘ نوال سعید کی تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سردیوں کی مناسبت سے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور چند تصاویر میں ویسٹرن لُک اپنایا ہوا ہے۔

نوال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سردیاں آرہی ہیں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button