fbpx
خبریں

اسرائیل کو غزہ میں دفاع کا حق نہیں وہ قابض طاقت ہے، روس

روس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات اپنےدفاع کےلیے نہیں ہیں۔

روسی مندوب نے کہا کہ یہودی ریاست کو قابض طاقت جیسا کوئی حق حاصل نہیں اسرائیل کوغزہ میں دفاع کاحق نہیں کیونکہ وہ ایک قابض طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ہمیشہ عالمی قوانین کے احترام کی باتیں کرتے ہیں پابندیاں لگانے کیلئے امریکا اور اس کے اتحادی تو ہر وقت تیار ہوتے ہیں اسرائیل سے متعلق امریکا اور اس کے اتحادیوں کا دہرا معیار کیوں ہے۔

روسی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جرائم، عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اسرائیلی اقدامات پر امریکا اور اس کے اتحادی کیوں کارروائی نہیں کر رہے غزہ میں ہولناک تباہی دنیادیکھ رہی ہے اور امریکا و اتحادی خاموش ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button