آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا آذربائیجان آمد پر شاندار استقبال

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر آذربائیجان پہنچ گئے، آرمی چیف کا ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیردفاع، پہلے نائب وزیر،چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں۔
اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان ایئرفورس کے کمانڈر سے بھی ملاقات، اس موقع پر آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور حوصلے کو سراہا۔
اس موقع پر آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ریاستوں، مسلح افواج میں باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف آف آرمی اسٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔
Facebook Comments